سعودی عرب کا سفرکرنیوالے مسافروں کیلئے پی آئی اے کا بڑا ریلیف

سعودی عرب کا سفرکرنیوالے مسافروں کیلئے پی آئی اے کا بڑا ریلیف فائل فوٹو سعودی عرب کا سفرکرنیوالے مسافروں کیلئے پی آئی اے کا بڑا ریلیف

پی آئی اے نے سعودی عرب آنے اور جانے والے مسافروں کے لیے بڑی رعایت کا اعلان کردیا۔

قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے ترجمان کے مطابق کمپنی نے سعودی عرب آنے اور جانے والے مسافروں کے لیے بڑی رعایت کا اعلان کیا ہے۔

پی آئی اے کی جانب سے پاکستان سے سعودی شہر دمام، ریاض اور القسیم کی پروازوں کے ٹکٹوں پر 50 فیصد کی بڑی رعایت کا اعلان کیا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ سعودی عرب کی پروازوں پر رعایت پر فوری عمل درآمد ہوگا اور مسافر 9 جون تک اس پیش کش سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store