سونے کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ دیکھا گیا ہے۔
عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت 3 ڈالر بڑھ کر 3244 ڈالر ہو گئی۔ عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے کے بعد پاکستان میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 342,800 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب 10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے بڑھ کر 293,895 روپے تک پہنچ گئی۔