ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ

ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ فائل فوٹو ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ

پاکستانی روپے کے مقابلے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں بڑا اضافہ ہوگیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق جمعرات کے روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 40 پیسے مہنگا ہوا۔ مرکزی بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 40 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 280 روپے 56 پیسے پر بند ہوا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 8 پیسے مہنگا ہوکر 281 روپے 99 پیسے کا ہوگیا۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق عید تعطیلات کے بعد پہلے روز ڈالر کی طلب زیادہ رہی۔

install suchtv android app on google app store