سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے فائل فوٹو سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے

عالمی منڈی میں سونا مہنگا ہونے کے بعد پاکستان میں بھی نرخ بڑھ گئے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر مہنگا ہوکر 3027 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔ دوسری جانب ملک بھر میں ایک تولہ سونا 600 روپے مہنگاہونے کے باعث قیمت 3 لاکھ 18 ہزار 600 روپے ہوگئی،دس گرام سونا 515 روپے اضافے سے 2 لاکھ 73 ہزار 148 روپے پر پہنچ گیاجبکہ ایک تولہ چاندی 3475 روپے پر ہی برقرارہے۔

install suchtv android app on google app store