عوام کیلئے خوشخبری، نیپرا نے بجلی سستی کردی

نیپرا نے ستمبر کے لیے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپیہ 28 پیسے سستی کردی فائل فوٹو نیپرا نے ستمبر کے لیے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپیہ 28 پیسے سستی کردی

نیپرا نے ستمبر کے لیے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپیہ 28 پیسے سستی کردی جس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ برائے ستمبر 2024ء کی مد میں نیپرا نے بجلی 1 روپے 28 پیسے فی یونٹ سستی کردی جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

سی پی پی اے جی نے ایف سی اے کی مد میں 71 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کروائی تھی، نیپرا نے اس درخواست پر 30 اکتوبر 2024ء کوعوامی سماعت کی۔

قبل ازیں اگست کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ 86 پیسے فی یونٹ کمی کے ساتھ چارج کیا گیا تھا، ستمبر کا ایف سی اے اگست کی بہ نسبت صارفین سے مزید 42 پیسے فی یونٹ کم چارج کیا جائے گا۔

نیپرا کے مطابق اس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن، پری پیڈ صارف اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہوگا، اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔

install suchtv android app on google app store