زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہیں تاہم طویل سفر باقی ہے: وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب فائل فوٹو وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اشیائے خوردو نوش اور شرح سود میں کمی ملکی معیشت میں بہتری کی علامات ہیں ۔ ہم صحیح سمت میں جارہے ہیں، ترسیلات زر بڑھ رہی ہیں اور زرمبادلہ ذخائر مستحکم ہیں تاہم طویل سفر باقی ہے۔

محمد اورنگزیب نے کراچی میں فیوچر سمٹ سے خطاب کرتے کہا کہ ترسیلاتِ زر بڑھ رہی ہیں، زرِمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہیں جب کہ رواں مالی سال کریڈٹ ریٹنگ بی کروانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں مرغی اور دالوں کی قیمتیں کم ہوئی ہیں لیکن یہاں نہیں ہوئیں، مرغی اور دالوں کی قیمتوں میں اضافہ برداشت نہیں کریں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ مڈل مین عوام کو فائدہ پہنچانے میں رکاوٹ نہ بنے۔

وزیرِ خزانہ نے کہا کہ اب یہ معاملہ ای سی سی کے ہر اجلاس میں آئے گا، پرائس کمیٹیز سے کوآرڈینیشن ہو گی، جب کہ ڈیجیٹائزیشن کے ذریعے انسانی مداخلت کم اور کرپشن قابو کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب صنعتوں کو مراعات بغیر اہداف کے نہیں دیں گے، نجی شعبے کی استعداد بڑھانا ہو گی۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ معیشت کا ڈی این اے ایکسپورٹ پر مبنی اکانومی کے ذریعے بدلنا ہو گا، آبادی کا بڑھنا ایسا بم ہے جو پھٹ چکا ہے۔

install suchtv android app on google app store