سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ فائل فوٹو سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ

امریکی انتخابات سے قبل پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت تاریخی بلندی پر ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 900 روپے اضافہ ہوا ہے۔ اس اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 87 ہزار 900 روپے ہے۔

ساتھ ہی 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 486 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 46 ہزار 828 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قیمت 29 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 784 ڈالر فی اونس ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی انتخابات اور اس کے بعد کی معاشی صورتحال کے حوالے سے غیر یقینی کے باعث سونے کی قیمت میں اضافہ ہورہا ہے۔

سرمایہ کار عام طور پر سونے میں سرمایہ کاری کرنے کو محفوظ سمجھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ سونے کی خریداری میں اضافہ ہورہا ہے جس سے سونے کی قیمت بھی بڑھ رہی ہے۔

install suchtv android app on google app store