ملک میں آئندہ ماہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول کے نرخ میں 3.29 روپے اور ڈیزل میں3.13 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہےجو آئندہ 15 روز کیلئے لاگو ہوں گے، اس کی وجہ بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں کمی بتائی جاتی ہے۔
ذرائع کے مطابق یکم نومبر 2024ء سے اگلے 15 دن کےلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں ساڑھے 3 روپے تک کی کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں ساڑھے 3 روپے کی کمی متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی تعین 31 اکتوبر تک کے عالمی نرخ میں اتار چڑھاؤ سے جڑا ہوا ہے۔
قبل ازیں حکومت نے 16اکتو بر 2024 سے آئی ایم ای ایم میں ڈیزل 3.04 روپے اور پیٹرول پر4.07 روپے فی لیٹر کمی کی تھی۔
آئل مارکٹنگ کمپنیوں نے اوگرا چیئرمین کو ایک خط میں ہونے والے بھاری مالی نقصان سے آگاہ کیا تھا۔
آئل کمپنیز ایڈو ائزری کونسل (او سی اے سی )کا کہنا ہے کہ حکومت نے اس بار پرائسنگ فارمولے سے انحراف کرتے ہوئے گزشتہ 16اکتوبر سے قیمتوں کو کم رکھا، ڈیزل پر کسٹم ڈیوٹی 1516روپے سے کم کرکے 13.26روپے فی لیٹر کردی گئی ہے۔