گیس آئے یا نہ آئے قیمتوں میں اضافہ ہوگا، گیس کمپنیوں کا بڑا فیصلہ

اوگرا میں گیس کمپنیوں نے گیس مہنگی کرنے کی درخواستیں دائر کردیں فائل فوٹو اوگرا میں گیس کمپنیوں نے گیس مہنگی کرنے کی درخواستیں دائر کردیں

اوگرا میں گیس کمپنیوں نے گیس مہنگی کرنے کی درخواستیں دائر کردیں، جس میں قیمتوں میں 50 فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔

سندھ اوربلوچستان کے لیے گیس 53.47 فیصد مہنگی کرنے اور اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبر پختون خواہ کے لیے گیس 3.66 فیصد مہنگی کرنے کی درخواست دے دی۔

گیس کمپنیوں نے گیس مہنگی کرنے کی درخواستیں اوگرا میں دائر کیں ، سوئی ناردرن نے اوسط قیمت میں 64.16 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی تجویز دی ہے۔

سوئی ناردرن نے گیس کی اوسط قیمت 1810.38 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی درخواست کی۔

سوئی سدرن کی جانب سے 669.07 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست دی گئی جبکہ اوسط قیمت 1920.39 روپے فی ایم ایم بی ٹی یوکرنے کی درخواست کی۔

گیس کمپنیوں نے یکم جولائی 2024 سے گیس مہنگی کرنے کا مطالبہ کیا ہے، اس حوالے سے اوگرا نے گیس کمپنیوں کی درخواستوں پرگیس صارفین سے تجاویز مانگ لیں۔

اوگرا سوئی ناردرن گیس کمپنی کی درخواست پر 5 نومبر کو سماعت کرے گی جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی درخواست پر اوگرا 8 نومبر کو سماعت کرے گا۔

install suchtv android app on google app store