ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 50کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔ قرض کی منظوری موسمیاتی تبدیلی اور ڈیزاسٹر رسک کے منصوبوں پر خرچ ہو گی۔
اے ڈی بی کے مطابق پاکستان موسمیاتی تبدیلی سےمتاثرہ ممالک کی فہرست میں شامل ہے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے باعث سالانہ 2 ارب ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے۔
زیر خزانہ نے صدر اے ڈی بی سے ملاقات کے دوران درخواست کی تھی۔ ماحولیاتی اور قدرتی آفات سے تحفظ پروگرام کیلئے قرض منظور ہوا ہے۔
خواتین اور دیگر کمزور طبقہ موسمیاتی تبدیلیوں اور قدرتی آفات کے واقعات سے متاثرہ ہیں۔
علاوہ ازیں رواں سال پاکستان کو مجموعی طور پر 19 ارب 39کروڑ ڈالر کے بیرونی فنڈز ملنے کا تخمینہ سامنے آگیا۔
وزارت اقتصادی امور نے ماہانہ رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق پاکستان کو جولائی سے ستمبر 2 ارب 30کروڑ ڈالر کی ایکسٹرنل فنڈنگ موصول ہوئی ہے۔
آئی ایم ایف سے 7ارب ڈالر کے نئے قرض میں سے 1 ارب ڈالر کی پہلی قسط موصول ہوئی جب کہ دیگر مالیاتی اداروں اور ممالک سے 1ارب 23کروڑ ڈالر قرضہ حاصل ہوا۔
پاکستان کو جولائی سے ستمبر تک 7کروڑ ڈالر سے زیادہ کی فارن گرانٹ بھی ملی۔ عالمی مالیاتی اداروں نے جولائی سے ستمبر 48کروڑ 29 لاکھ ڈالر قرض دیا۔
رپورٹ کے مطابق چین اور سعودی عرب سمیت دوطرفہ ممالک نے 25کروڑ ڈالر فراہم کیے۔