پاکستان میں مختلف برانڈز کی موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا۔
پاکستان میں ہونڈا سی ڈی 70 کی قیمت اکتوبر 2024 میں بڑھ کر تقریباً 1,57,900 روپے تک پہنچ گئی، جبکہ ہونڈا سی ڈی 70 ڈریم ماڈل کی قیمت تقریباً 1,68,900 روپے رکھی گئی ہے۔
یہ موٹرسائیکل اپنی سادگی اور بہترین فیول ایوریج کے باعث مقبول ہے۔ جو کہ 50 سے 60 کلومیٹر فی لیٹر تک فراہم کرتی ہے۔
2025 ماڈل میں چند معمولی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ جن میں نئے اسٹیکر ڈیزائن شامل ہیں۔ اور یہ روایتی رنگوں، جیسے سرخ، سیاہ اور نیلے میں دستیاب ہے۔ ہونڈا سی ڈی 70 کی ان خصوصیات نے اسے روزمرہ استعمال کے لیے بہترین انتخاب بنا دیا ہے۔
سوزوکی کی موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں بھی کم سے کم 7 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جبکہ موٹرسائیکل کمپنیوں کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ کسی بھی قسم کے حکومتی ٹیکس کا بوجھ صارف پر پڑے گا۔