مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں بڑی کمی

مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں بڑی کمی فائل فوٹو مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں بڑی کمی

سونے کی قیمت میں مسلسل تیزی سے اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں 2300 روپے فی تولہ کمی ہوئی ہے جس سے ایک تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 83 ہزار 100 روپےہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ 10گرام سونے کا بھاؤ 1971 روپے کم ہوکر 242713 روپے ہوگیا ہے۔

عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 23 ڈالر کم ہوکر 2734 ڈالر فی اونس ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

install suchtv android app on google app store