سوئی سدرن نے گیس بلوں میں لگنے والا دو ہزار پچیاسی روپے اضافی ٹیکس واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
گیزر کونیکل بیفل کے نام پر لیا جانے والا ٹیکس اب بارہ ماہ کی اقساط میں لیا جائے گا۔
ترجمان سوئی سدرن کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ جن صارف کے ہاں گیزر ہوگا صرف انہیں ہی 2085 روپے ادا کرنا ہونگے۔
تمام صارفین کو غلطی سے یکمشت ادائیگی کے بل چلے گئے تھے،صارفین قریبی سینٹرز سے بل ٹھیک کراسکتے ہیں، 32 لاکھ میں سے 3.5 لاکھ صارفین کے گھر گیزر ہیں۔