پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ قیمت 2 لاکھ 82 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کے اضافے سے 2726ڈالر کی بلند ترین سطح پر آگئی اسی طرح ملکی سطح پر بھی سونا بلند ترین سطح پر آگیا۔
فی تولہ سونے کی قیمت 500روپے بڑھ کر دولاکھ 82 ہزار 300 روپے اور فی دس گرام قیمت 429 روپے بڑھ کر دو لاکھ 40 ہزار 27 روپے کی بلند ترین سطح پر آگئی۔