کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان برقرار

کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان برقرار فائل فوٹو کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان برقرار

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندی کا رجحان ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے ایس ای-100 انڈیکس 226 پوائنٹس گرکر 81 ہزار 66 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

یاد رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ کاروباری ہفتے میں منفی رجحان رہا، ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 782 پوائنٹس کمی ہوئی ہے۔

ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 100 انڈیکس ایک ہفتے میں 1.30 فیصد کمی سے 81292 پر بند ہوا جب کہ 100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 82905 رہی، 100 انڈیکس کی ہفتہ وار کم ترین سطح 81107 رہی، اسٹاک مارکیٹ میں ایک ہفتے میں 1 ارب 95 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں ایک ہفتے میں 84.69 ارب روپے مالیت کا کاروبار ہوا ، ایک ہفتے میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 70 ارب روپے کم ہوکر 10653 ارب روپے ہوگئی۔

install suchtv android app on google app store