بجلی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

بجلی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی فائل فوٹو بجلی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

وزیر توانائی اویس لغاری نے بجلی صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی اور کہا چند ہفتوں میں مثبت پیشرفت سامنے آئے گی ، عوام کو جلد اچھی خبر دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق محسن عزیز کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی توانائی کا اجلاس ہوا، وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پہلےبھی آئی پی پیزپر کمیٹی کوتمام معلومات فراہم کی ہیں ، آئی پی پیز سےمتعلق عوام کو جلد خوشخبری دیں گے۔

وزیر توانائی نے بتایا کہ ٹاسک فورس نےبجلی کےشعبےکا جائزہ مکمل کر لیا ہے، آئی پی پیز کیساتھ معاہدوں پر یکطرفہ کوئی اقدام نہیں کریں گے تاہم آئی پی پیز کواعتماد میں لے کر تمام کام کیا جا رہا ہے۔

انھوں نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ چند ہفتوں میں آئی پی پیز کیساتھ پیش رفت سامنےآئےگی، آئی پی پیز کےساتھ منافع جات کمی پر بات چیت ہوئی ہے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ توانائی سیکٹر میں یکمشت کوئی بڑا ریلیف ممکن نہیں تاہم کوشش ہےمرحلہ وار بجلی کی قیمت نیچے آئے۔

install suchtv android app on google app store