ڈالر کی قدر میں مسلسل پانچویں روز کمی

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں مسلسل پانچویں دن ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ فائل فوٹو پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں مسلسل پانچویں دن ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں مسلسل پانچویں دن ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

آئی ایم ایف قرض پروگرام کی منظوری ملنے کے بعد ملٹی لیٹرل اور بائی لیٹرل فنڈز کے ممکنہ اجراء، انفلوز بڑھنے سے رسد بڑھنے اور عالمی مارکیٹ میں پانڈہ بانڈز متعارف ہونے کی اطلاعات سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 20 پیسے کی کمی سے 277 روپے 96 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔

لیکن سپلائی بڑھتے ہی مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 04 پیسے کی کمی سے 278 روپے 12 پیسے کی سطح پر بند ہوئی، اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 280 روپے 75 پیسے کی سطح پر مستحکم رہی۔

گزشتہ 7 ہفتوں سے تسلسل کے ساتھ سرکاری زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ اور خام تیل عالمی قیمتوں میں کمی کا رحجان بھی روپے کے استحکام کا باعث بن رہا ہے۔

install suchtv android app on google app store