سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ فائل فوٹو

مسلسل تین دفعہ کمی کے بعد آج گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں پھر اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

آل صرافہ اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کےمطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونے کے قیمت 1300 روپے بڑھ کر دو لاکھ 61 ہزار 700 روپے پر ہوگئی،اس کے علاوہ 10 گرام سونے کے بھاؤ 1114 روپے کے اضافے سے 224365 روپے ہوگئے۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کے دام 10 ڈالر بڑھ کر 2500 ڈالر پر ریکارڈ کئے گئے۔

install suchtv android app on google app store