پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کتنی کمی؟ جانیے

یکم ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے فائل فوٹو یکم ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے

یکم ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔

زرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 10 پیسے فی لیٹرجبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر تک کمی ہو سکتی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کی جا رہی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 39 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

زرائع کے مطابق حکومت فی الحال پیٹرولیم لیوی اور جنرل سیلز ٹیکس کی موجودہ شرحوں کو مدنظر رکھتے ہوئے درست اعداد و شمار کو حتمی شکل دے رہی ہے۔

گزشتہ دو ہفتوں کے دوران خام تیل کی فی بیرل قیمت میں 2 ڈالر سے 2.30 ڈالرتک کمی ہوئی ہے۔

install suchtv android app on google app store