سونے کی شوقین خواتین کیلئے اچھی خبر کیا ہے؟

سونے کی شوقین خواتین کیلئے اچھی خبر آگئی فائل فوٹو سونے کی شوقین خواتین کیلئے اچھی خبر آگئی

پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح سے نیچے آگئی جبکہ سونے کی مقامی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

آل صرافہ ایسوسیشن کی جانب سے 3 روز کی چھٹی کے بعد سونے کے ریٹس جاری کردیے گئے، جس کے مطابق فی تولہ سونےکی قیمت میں 2200 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 61 ہزار 500 روپے ہوگئی۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 1886 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 24 ہزار 194 روپے کی سطح پر آگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2950 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2529.14 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4 ڈالر کے اضافے سے 2516 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

install suchtv android app on google app store