سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں اضافہ ہوگیا۔ فائل فوٹو سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 20ڈالر کے اضافے سے 2512ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

اسی طرح مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1700 روپے کے اضافے سے 263700روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام سونے کی قیمت 1457روپے کے اضافے سے 226080روپے کی سطح پر آگئی۔

ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2950روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2529.14روپے کی سطح پر مستحکم ہے۔

install suchtv android app on google app store