سیمنٹ کی فروخت میں بڑی کمی کیوں؟ اہم وجہ سامنے آگئی

جولائی میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ 5 لاکھ 47 ہزار 162 ٹن رہی فائل فوٹو جولائی میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ 5 لاکھ 47 ہزار 162 ٹن رہی

سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ جولائی کے مہینے میں سیمنٹ کی فروخت میں 6.81 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔

سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ سال 2024 میں ماہ جولائی میں سیمنٹ کی فروخت 2.463 ملین ٹن رہی، جولائی کے مہینے میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ بڑھی اور اس میں 21.65 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

جولائی میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ 5 لاکھ 47 ہزار 162 ٹن رہی، ٹیکس اور بڑھتی ہوئی لاگت سیمنٹ سیکٹرکو بری طرح متاثرکررہی ہے۔

ترجمان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ حکومت اپنی ٹیکس پالیسیوں پرنظرثانی کرے۔

install suchtv android app on google app store