پنک سالٹ کی برآمد کیلئے پاکستان اور امریکی کمپنی میں معاہدہ

پنک سالٹ فائل فوٹو پنک سالٹ

پنک سالٹ کی امریکا برآمد کے لیے پاکستان منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (پی ایم ڈی سی) اور امریکی کمپنی مراکل سالٹ کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔

معاہدے کے مطابق پاکستانی پنک سالٹ اب باضابطہ طور پر امریکا برآمد کیا جاسکے گا۔

امریکی کمپنی پاکستان میں "پنک سالٹ" کی پیداوار اور پیکجنگ کیلئے 20 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کیا آپ معدنیات سے بھرپورگلابی نمک کے ان فوائد سے آگاہ ہیں؟

پی ایم ڈی سی حکام کے مطابق پنک سالٹ کی برآمد کیلئے پلانٹ خصوصی اقتصادی زون میانوالی میں لگایا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store