نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی فائل فوٹو نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی

نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر بجلی 1.60 روپے فی یونٹ مہنگی کردی، منظوری سے عوام پر 12 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

نیپرا نے بجلی صارفین پر 12 ارب روپے کا زائد کا اضافی بوجھ ڈال دیا، ملک بھر کیلئے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی کی قیمت ایک روپے 60 پیسے اضافہ کردیا۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو اپریل کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2 روپے ایک پیسے اضافے کی درخواست دی ہے۔ نیپرا نے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد اپریل کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دی، صارفین سے اضافی رقم مئی کے بلوں میں وصول کی جائے گی۔

نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ اپریل میں 9 ارب 73 کروڑ یونٹ سے زائد بجلی ڈسکوز کو دی گئی، ایک ارب 87 کروڑ یونٹ پن بجلی، ایک ارب 81 کروڑ یونٹ کوئلے سے پیدا ہوئے جبکہ گیس سے ایک ارب 18 کروڑ، آر ایل این جی پلانٹس سے 2 ارب 41 کروڑ یونٹ ملے۔

install suchtv android app on google app store