انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی اونچی پرواز جاری

پاکستانی روپیہ اور امریکی ڈالر فائل فوٹو پاکستانی روپیہ اور امریکی ڈالر

امریکی ڈالر کی اڑان آج بھی جاری ہے، جو آج انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ دونوں جگہ مہنگا ہوا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 44 پیسے مہنگا ہو کر 287 روپے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 286 روپے 56 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے مہنگا ہونے کے بعد 306 روپے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 305 روپے کا ہو گیا تھا۔

اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈالر 305 روپے پر پہنچ گیا، دیگر غیر ملکی کرنسیاں بھی مہنگی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 23 پوائنٹس کی کمی سے 41 ہزار 171 پر آ گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 41 ہزار 195 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

install suchtv android app on google app store