پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان فائل فوٹو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 7 سے 10 روپے فی لٹر تک کمی کی جاسکتی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر تک کمی کی تجویز ہے۔

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری حکومت کو بھجوا دی ہے۔

وزیر خزانہ اوگرا سفارشات پر وزیر اعظم سے مشاورت کریں گے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ کل کیا جائے گا۔ آئندہ 15 دن کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 15 مئی کی شب 12 بجے کے بعد ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ 14 دنوں میں برنٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت زیادہ سے زیادہ 77.44 ڈالر فی بیرل تک رہی۔

install suchtv android app on google app store