نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کرنے کی منظوری دیدی

نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کرنے کی منظوری دیدی فائل فوٹو نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کرنے کی منظوری دیدی

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے وفاقی حکومت کی درخواست پر کراچی کے صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

رپورٹ کے مطابق کے الیکٹرک صارفین کے لئے بجلی 3 ماہ کیلئے 6 روپے فی یونٹ مہنگی کردی گئی۔ صارفین سے وصولیاں اپریل، مئی اور جون کے بلوں میں ہوں گی۔

گزشتہ سال پہلی سی ماہی کی مد میں ایک روپے 55 پیسے یونٹ اضافہ ہوا۔رواں سال کی پہلی سہ ماہی کی مد میں بجلی 4روپے 45پیسے یونٹ مہنگی ہوئی۔

صارفین سے اپریل مئی اور جون کے بلوں میں وصولیاں کی جائیں گی ۔نرخوں میں حالیہ اضافے سے صارفین پر 20ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا

install suchtv android app on google app store