اونچی اڑان کے بعد ڈالر کی پرواز میں کمی

اونچی اڑان کے بعد ڈالر کی پرواز میں کمی فائل فوٹو اونچی اڑان کے بعد ڈالر کی پرواز میں کمی

انٹربینک مارکیٹ میں مسلسل مہنگا ہوکر تاریخ کی بلند ترین سطح پر جانے کے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی آنا شروع ہوگئی۔

منگل کے روز کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت 269.63 روپے تھی، کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں مزید 37 پیسے اضافہ ہوا اور اس کی قیمت 270 روپے ہوگئی۔

تاہم کاروبار کے دوران اچانک ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی اور پہلے ڈالر 63 پیسے پھر 37 پیسے سستا ہوا۔

انٹربینک میں ڈالر اب تک ایک روپیہ 37 پیسے سستا ہوا ہے اور ایک امریکی ڈالر 268 روپے پر آگیا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store