سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ فائل فوٹو سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باوجود سونے کے مقامی تاجروں نے قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا۔

رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت 13 ڈالرز گھٹ کر 1925 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں کمی کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1300 روپے اور 1115 روپے کا اضافہ ہوا۔

جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 190600 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھکر 163409 روپے کی سطح پر آگئی۔

install suchtv android app on google app store