روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری فائل فوٹو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

آج صبح کاروبار کے آغاز سے ہی امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 5 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 224 روپے کا ہو گیا ہے۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 223 روپے 95 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 160 پوائنٹس کے اضافے سے 42509 ہو گیا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store