ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ فائل فوٹو ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ، ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 29.24 فی صد ریکارڈ، ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کر دی۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں گذشتہ چار ہفتوں سے مہنگائی کی شرح میں اضافے کا رجحان بدستور جاری ہے،حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.74 فیصد اضافہ ہوا جس کےبعد سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 29.24فیصد تک پہنچ گئی جبکہ ، پیاز، آلو، چینی، چائے اور چکن سمیت 22 اشیاء ضروریہ مہنگی ہو گئیں۔

رپورٹ کے مطابق چکن کی قیمتوں میں1.98فیصد(زندہ مرغی 5 روپے 34 پیسے جبکہ فی کلو قیمت 274 روپے 37 پیسے )، آلو کی قیمتوں میں5.31 فیصد(آلو 3 روپے 68 پیسے مہنگا ہوا) ، پیازکی قیمتوں میں 27.16 فیصد( 38 روپے 85 پیسے فی کلو مہنگا ہوا) ، چائے کی پتی کی قیمتوں میں4.62 فیصد،چینی کی قیمتوں میں3.60 فیصد(چینی 3 روپے 16 پیسے) انڈے کی قیمتوں میں2.13 فیصد (5 روپے 13 پیسے ) اورآگ جلانے والی لکڑی کی قیمتوں میں0.72 فیصداضافہ ہوا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 14 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی بھی ریکارڈ کی گئی، لہسن کی قیمتوں میں15.97 فیصد، ٹماٹرکی قیمت میں 14 روپے 22 پیسے کمی ہوئی 208 روپے 93 پیسے فی کلو رہی، گڑ کی قیمتوں میں2.58فیصد کم ہوئی-

ایل پی جی کی قیمتوں میں 1.75فیصد ،دال مسور کی قیمتوں میں 2.25 فیصد ( 4 روپے) ،دال چنے کی قیمتوں میں 1.08فیصد(4 روپے 84 پیسے) ،دال مسورکی قیمتوں میں0.16فیصد،دال مونگ کی قیمت 2 روپے 23 پیسے فی کلو، ویجی ٹیبل گھی کی قیمتوں میں0.09 فیصد ( 3 روپے 37 پیسے) اور آٹے کی قیمتوں میں0.07فیصد اور کمی ہوئی ہے مٹن 5 روپے 48 پیسے فی کلو اور 20 کلو آٹے کا تھیلا 4 روپے 62 پیسے سستا ہوا۔

اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں26.17 فیصد، 17 ہزار 733روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں27.44فیصد، 22 ہزار 889روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں29.25فیصد تک پہنچ گئی۔

اسی طرح 29 ہزار 518روپے سے 44ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں30.26 فیصد رہی جبکہ 44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح30.14 فیصدرہی ہے۔

install suchtv android app on google app store