مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ایک اور بری خبر، بجلی مزید مہنگی کردی گئی

  • اپ ڈیٹ:
مہنگائی سے ستائے عوام کیلئے ایک اور بری خبر، بجلی مزید مہنگی کردی گئی فائل فوٹو مہنگائی سے ستائے عوام کیلئے ایک اور بری خبر، بجلی مزید مہنگی کردی گئی

نیپرا نے ملک بھر میں بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی۔

نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نیپرا نے ملک بھر میں بجلی کی قیمت میں 9 پیسے اضافے کی منظوری دے دی ہے، جس کا اطلاق اکتوبر کے بلوں میں پر ہوگا، اور اس اضافے سے صارفین پر ایک ارب 10 کروڑ کا بوجھ پڑے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سی پی پی اے نے 20 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، ٹیرف میں اضافہ ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ ڈیٹا کی ابتدائی جانچ پڑتال کے مطابق 9 پیسے فی یونٹ اضافہ بنتا ہے، تاہم اس اضافے کا اطلاق کے اليکٹرک،لائف لائن اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر نہيں ہوگا۔

 

install suchtv android app on google app store