رواں مالی سال میں پاکستان معیشت کا گروتھ ریٹ صرف 2 فیصد رہنے کا امکان

رواں مالی سال میں پاکستان  معیشت کا گروتھ ریٹ صرف 2 فیصد رہنے کا امکان فائل فوٹو رواں مالی سال میں پاکستان معیشت کا گروتھ ریٹ صرف 2 فیصد رہنے کا امکان

رواں مالی سال میں پاکستان کی معیشت کی شرح نمو صرف 2 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں معیشت کی بحالی بتدریج ہوگی، اگلے مالی سال میں حقیقی جی ڈی پی کی شرح نمو 3.2 فیصد تک جانے کا امکان ہے۔

ورلڈ بینک کے مطابق ابتدائی تخمینے بتاتے ہیں کہ پاکستان میں غربت کی شرح 2.5 سے 4 فیصد پوائنٹس تک جاسکتی ہے،غربت کی اس شرح سے 58 سے 90 لاکھ افراد غربت کا شکارہو سکتے ہیں۔

ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں میکرو اکنامک خطرات بھی زیادہ ہیں، پاکستان کو کرنٹ اکاؤنٹ کے بڑے خسارے، بلند عوامی قرضوں کا سامنا ہے، حالیہ سیلاب سے پاکستان کی معیشت اور غریبوں پر منفی اثرات پڑنے کا امکان ہے۔

ورلڈ بینک کے مطابق پاکستان میں مالی سال 23 میں افراط زر کی شرح تقریباً 23 فیصد تک جانےکا امکان ہے، افراط زر کا یہ امکان سیلاب سے متعلقہ رکاوٹوں کی عکاسی کرتا ہے۔

ورلڈ بینک نے مزید کہا کہ اپ ڈیٹ سے پتہ چلتا ہے کہ زیادہ مہنگائی غریبوں پر غیر متناسب اثر ڈالے گی جبکہ سیلاب،سخت زری پالیسی،بلند شرح مہنگائی،ناسازگار عالمی حالات کے سبب نمو دھیمی رہے گی۔

install suchtv android app on google app store