عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ فائل فوٹو عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

عالمی مارکیٹ میں 15 دن تک تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ایک مرتبہ پھر اضافہ شروع ہوگیا ہے۔

30 ستمبر کو ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی فی بیرل قیمت 79 ڈالر تک آنے کے بعد آج پھر قیمت بڑھ کر 86 ڈالر سے زائد ہوگئی ہے۔ برنٹ آئل کی قیمت بھی 85 ڈالر فی بیرل سے 91 ڈالر سے زائد ہوگئی ہے۔

بزنس ریکارڈر کے مطابق تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک پلس کے اجلاس سے ایک روز قبل عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔

اوپیک پلس کا اجلاس کل آسٹریا کے شہر ویانا میں ہو رہا ہے جس میں تنظیم تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر پیداوار کم کرنے پر غور کرے گی۔

کورونا وبا میں کمی آنے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ اوپیک پلس میں شامل ممالک کے وزراء پہلی مرتبہ اجلاس کے لیے جمع ہو رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store