پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کی تمام کلاسوں کے کرایے بڑھا دیے

پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کی تمام کلاسوں کے کرایے بڑھا دیے فائل فوٹو پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کی تمام کلاسوں کے کرایے بڑھا دیے

مسافر ٹرینوں کی بحالی کے ساتھ ہی پاکستان ریلوے نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا ہے، اور اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیش بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیش کے مطابق اکانومی کلاس کے کرائے میں 23 فیصد جب کہ اے سی کلاس کے کرائے میں 19 فیصد تک اضافہ کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پاک بزنس، قراقرم اور کراچی ایکسپریس کا کراچی سے لاہور کا کرایہ ساڑھے 9 سو روپے اضافے سے 3 ہزار روپے ہوگا۔

پشاور سے کراچی رحمان بابا اور خیبر میل کا اکانومی کلاس کرایہ ساڑھے 9 سو روپے اضافے سے 3 ہزار روپے کردیا گیا ہے، جب کہ کراچی ایکسپریس کا اے سی اسٹینڈرڈ کا کرایہ 5 ہزار روپے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق رحمان بابا ایکسپریس میں اے سی اسٹینڈرڈ کا ٹکٹ 8 ہزار روپے اورخیبر میل میں 7 ہزار روپے کا ملے گا۔

ریلوے حکام نے مؤقف پیش کیا ہے کہ ڈیزل 59 روپے فی لیٹر بڑھنے پر کرائے نہیں بڑھائے گئے تھے۔

دوسری جانب ذرائع وزارت خزانہ کا کہناہے کہ آئی ایم ایف نے منظور شدہ بجٹ سے اضافی گرانٹس پر پابندی لگا دی ہے۔

ذرائع وزارت ریلوے کا کہنا ہے کہ ریلوے کو تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے 1 سے ڈیڑھ ارب روپے کی کمی کا سامنا ہے۔

install suchtv android app on google app store