کیا سردیوں میں گیس کا بحران سراٹھا سکتا ہے؟ سیکرٹری پیٹرولیم نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

کیا سردیوں میں گیس بحران کا سراٹھا سکتا ہے؟ فائل فوٹو کیا سردیوں میں گیس بحران کا سراٹھا سکتا ہے؟

سیکرٹری پیٹرولیم علی رضا بھٹہ نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ ملک میں گیس کے ذخائر سالانہ 10 فی صد کم ہو رہے ہیں۔

چیئرمین نور عالم خان کے زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اجلاس میں سیکرٹری پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ ملک میں سردیوں میں گیس بحران کا خدشہ ہے۔

سیکرٹری پیٹرولیم علی رضا بھٹہ نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ طلب بڑھنے کے باوجود قطر نے ایل این جی نہیں روکی جبکہ دیگر ممالک سے گیس کے لیے بات کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا میں گیس 2 سے 3 فی صد مہنگی ہو چکی ہے، مارکیٹ کے حالات کو دیکھتے ہوئے گیس نہیں خرید سکتے۔

چیئرمین پبلک اکاونٹ کمیٹی نور عالم خان نے گیس کمپنیوں کو سات روز میں بقایات جات کی وصولی کی ہدایت کر دی ہے۔

install suchtv android app on google app store