جہاں سے چھوڑا تھا وہیں سے دوبارہ شروع کروں گا: اسحاق ڈار

جہاں سے چھوڑا تھا وہیں سے دوبارہ شروع کروں گا: اسحاق ڈار فائل فوٹو جہاں سے چھوڑا تھا وہیں سے دوبارہ شروع کروں گا: اسحاق ڈار

وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ اسحاق ڈار پاکستان پہنچ گئے، وہ کل سینیٹ کی رکنیت اور وفاقی وزیر خزانہ کا حلف اٹھائیں گے۔ وطن روانگی سے قبل انہوں نے کہا کہ جہاں سے چھوڑا تھا وہاں سے دوبارہ شروع کروں گا۔

وزیراعظم شہباز شریف امریکا اور برطانیہ کے دورے کے بعد بذریعہ لندن پاکستان پہنچے، ان کے ہمراہ ن لیگ کے سینئر رہنماء اسحاق ڈار بھی ہیں، ان کا طیارہ نور خان ایئر بیس پر اترا۔

لندن میں وطن واپسی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ مجھ پر قائم کیا گیا کیس جعلی تھا، میں نے کبھی انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے میں تاخیر نہیں کی، اللہ کاکرم ہے کہ جس دفتر سے نکل کر علاج کے لئے آیا تھا اسی دفتر میں واپس جارہا ہوں۔

اسحاق ڈار نے اپنی ترجیحات بتاتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں شرح سود کم اور شرح نمو زیادہ تھی، 4 سال میں پاکستان جس مشکل سے گزرا کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، ہمیں اپنی معیشت کو سنبھالنا اور اسے درست سمت کی جانب گامزن کرنا ہے، کوشش ہوگی پاکستان کی گرتی معیشت کو دوبارہ بہتری کی جانب لے جائیں۔

ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار منگل کو سینیٹ کی رکنیت اور وزیر خزانہ کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔

مفتاح اسماعیل نے وزیر خزانہ کی حیثیت سے اپنا استعفیٰ جمع کرادیا ہے اور اب اسحاق ڈار دوبارہ وزیر خزانہ کا عہدہ سنبھالیں گے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلف نہ اٹھانے کی بنیاد پر اسحاق ڈار کی سینیٹ نشست خالی قرار دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اسحاق ڈار کے وکیل سلمان بٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم سے 2 ماہ میں حلف نہ اٹھانے پر نااہلی کی شق نکال دی گئی ہے، تحریک انصاف حکومت کا جاری آرڈیننس ہی غیرآئینی تھا۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اسحاق ڈار کی وطن واپسی کو ڈیل کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store