سیلاب متاثرین کی بحالی، عالمی بینک کا پاکستان کو 2 ارب ڈالر دینے پر غور

ورلڈ بینک فائل فوٹو ورلڈ بینک

ورلڈ بینک نے موجودہ موسمیاتی صورتحال پر پاکستان کو 2 ارب ڈالرز دینے غور شروع کر دیا ہے۔

عالمی بینک کے نائب صدر مارٹن ریزر نے کہا کہ سیلاب کے باعث لائیو اسٹاک اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہوا۔ عالمی بینک پاکستان کی مدد کرنے کے عزم پر قائم ہے۔

انہوں ںے کہا کہ وفاق اور صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر سیلاب متاثرین کو ریلیف کے اقدامات کر رہے ہیں۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق نائب صدر عالمی بینک مارٹن ریزر نے دو روزہ دورہ پاکستان مکمل کر لیا ہے۔

اس دوران نائب صدر عالمی بینک نے گورنر اسٹیٹ بینک، وزیر مملکت برائے خزانہ اور وزیر منصوبہ بندی سے بھی ملاقاتیں کیں۔

install suchtv android app on google app store