ملک میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے 481 ارب روپے کی فصلیں تباہ

سیلاب فائل فوٹو سیلاب

ملک میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث فصلوں اور اجناس کو شدید نقصان پہنچا ہے اور اب تک 481 ارب روپے کی فصلیں و اجناس تباہ ہوچکی ہیں۔

سیلاب کے باعث کپاس ،چاول ،مکئی ،دالوں ،آلو ،پیاز ،ٹماٹر سمیت دیگر سبزیوں نقصان پہنچا جب کہ گنے، گندم ، مرچ ،تمباکو ،سیب ،انگور ،لہسن، فروٹ ،تیل کی بیج ،انار ،جوار ،باجرہ ،خربوزے کی فصل کو بھی نقصان پہنچا۔

رپورٹس کے مطابق سیلاب کے باعث اب تک 239 ارب41 کروڑ 64 لاکھ روپے کی کپاس تباہ ہوچکی ہےجب کہ 70 ارب 89 کروڑ 44 لاکھ روپے کی چاول کی فصل تباہ ہوئی، 31 ارب 91 کروڑ 46 لاکھ روپے کی پیاز کی فصل، 23 ارب 78 کروڑ 70 لاکھ روپے کی کھجور کی فصل، 12 ارب 56 کروڑ 56 لاکھ روپے کے انار کی فصل، 13 ارب 59 کروڑ 60 لاکھ روپے کا ٹماٹر تباہ ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق سیلاب کے باعث 20 ارب 56 کروڑ 26 لاکھ روپے کی گنے کی فصل،15 ارب 45 کروڑ 50 لاکھ روپے کی مرچ، 8 ارب 8 کروڑ 50 لاکھ روپے کی سبزیاں تباہ ہوئی جب کہ ایک ارب ایک کروڑ 51 لاکھ روپے کی دال مونگ تباہ ہوئی اور 75 کروڑ 51 لاکھ روپے کی دال ماش، اسی طرح 43 کروڑ 7 لاکھ روپے کی دال موٹھ کو نقصان پہنچا۔

install suchtv android app on google app store