30 سال میں پراپرٹیز کی نجکاری سے649 ارب روپے سے زائد کا ریونیو حاصل ہوا

30 سال میں پراپرٹیز کی نجکاری 649 ارب روپے سے زائد کا ریونیو حاصل ہوا فائل فوٹو 30 سال میں پراپرٹیز کی نجکاری 649 ارب روپے سے زائد کا ریونیو حاصل ہوا

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کو بتایا گیا ہے کہ سال 1991 سے اب تک 178 پراپرٹیز کی نجکاری کی گئی جس سے 649 ارب روپے سے زائد کا ریونیو حاصل ہوا۔

منگل کو نجکاری کمیشن حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ گزشتہ سال 6 پراپرٹیز کی نجکاری کی گئی۔

مجموعی طور پر 178 پراپرٹیز کی نجکاری سے 649 ارب روپے حاصل ہوئے۔

حکام نے بتایا کہ کابینہ نجکاری کمیٹی نے جنوری 2021 میں لیسکو کی نجکاری کی منظوری دی۔

صوبوں نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو اپنی تحویل میں لینے کی رضامندی ظاہر کی۔

کمیٹی ارکان کا کہنا تھا کہ نجکاری کمیشن تقسیم کار کمپنیوں کے معاملے پر وقت ضائع کررہا ہے،اگر تقسیم کار کمپنیوں کو صوبوں کی تحویل میں دینا ہے تو نجکاری لسٹ سے نکالا جائے۔

install suchtv android app on google app store