لاہور میں نان بائیوں کا روٹی کی قیمت میں 100 فیصد اضافے کا اعلان

لاہور میں نان بائیوں کا روٹی کی قیمت میں 100 فیصد اضافے کا اعلان فائل فوٹو

آٹے کی قیمت میں کمی نہ کیے جانے پر ایک ہفتے بعد روٹی کی قیمت میں 100 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے آٹے اور فائن کی قیمتوں میں اضافے کو جواز بناتے ہوئے نان اور روٹی کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ دے دیا ہے۔ پیر کے روز ہوئے متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کے اجلاس میں آٹے اور فائن کی بڑھتی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کا سرکاری ریٹ 980روپے تھا لیکن اب ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں اس کی قیمت2200 روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ تندوروں کو سرکاری آٹے کی سپلائی بھی بند کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بھی بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے موجودہ قیمت پر نان اور روٹی فروخت کرنا مشکل ہو گیا ہے۔

اگر ایک ہفتے کے اندر آٹے کو ایک ہفتے والے پرانے نرخوں پر واپس نہ لایا گیا تو روٹی 20 روپے اور نان 30 روپے کی قیمت میں فروخت کریں گے۔

دوسری جانب لاہور میں سرکاری آٹے کی قیمت میں واضح اضافہ کر دیا گیا ہے۔ لاہور میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی سرکاری قیمت 165 روپے اضافے کے بعد 655 روپے مقرر کردی گئی جبکہ 20 کلو والے تھیلے کی قیمت میں 330 روپے اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یوں 20 کلو سرکاری آٹے کے تھیلے کی نئی قیمت 1310 روپے ہوگئی۔

install suchtv android app on google app store