لاہور میں آٹے کی قیمتیں بے قابو ہو گئیں

لاہور میں آٹے کی قیمتیں بے قابو ہو گئیں فائل فوٹو

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں آٹے کی قیمتیں بے قابو ہو گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک جانب آٹے کی قیمتیں پہنچ سے باہر ہونے لگی ہیں تو دوسری جانب سبسیڈائزڈ آٹا بھی مارکیٹ سے غائب ہو گیا ہے۔

ڈیپو مالکان کہتے ہیں کہ آٹے کی بہت تھوڑی مقدار میں سپلائی آتی ہے جو آتے ہی ختم ہو جاتی ہے جبکہ عام دکانوں پر کمرشل آٹے کا 15 کلو والا تھیلا 1600 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ اتنا مہنگا آٹا کیسے خریدیں؟ پہلے عام دکانوں سے کھلا آٹا مل جاتا تھا، اب دکاندار کھلا آٹا بھی دینے کو تیار نہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ چکی مالکان اس سے بھی مہنگا آٹا بیچ رہے ہیں، انہوں نے آٹا 116 روپے فی کلو کر دیا ہے، کہتے ہیں کہ گندم 500 روپے فی من مہنگی ہوگئی ہے تو وہ سستا آٹا نہیں بیچ سکتے۔

دکانداروں اور شہریوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ آٹے کی سپلائی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ اسکی قیمت پر بھی نظرثانی کی جائے۔

install suchtv android app on google app store