مہنگائی سے ستائی عوام کیلئے بری خبر، آٹا مزید مہنگا

20 کلو آٹے کا تھیلا 51 روپے 75 پیسے مہنگا ہو گیا فائل فوٹو 20 کلو آٹے کا تھیلا 51 روپے 75 پیسے مہنگا ہو گیا

ملک میں آٹے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

کوئٹہ کے شہری سب سے زیادہ مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں اور فی کلو قیمت کم از کم 115 روپے ہو گئی ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق کوئٹہ میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی کم از کم قیمت 2300 روپے اور کراچی میں 2200 روپے تک ہے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل کوئٹہ میں نان بائیوں نے آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر ہڑتال کرتے ہوئے روٹی کی قیمت بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا۔

ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے مہنگائی کی مجموعی شرح میں صفر اعشاریہ 58 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، پیاز کی قیمت 73 روپے فی کلو کم ہوئی اور ٹماٹر 14 روپے 46 پیسے سستا ہوا۔ اس کے علاوہ گھی کی فی کلو قیمت میں تقریبا 3 روپے کی کمی ہوئی۔

20 کلو آٹے کا تھیلا 51 روپے 75 پیسے مہنگا ہو گیا جبکہ انڈے تقریباً 9 روپے فی درجن مہنگے ہوئے، چنے کی دال 4 روپے فی کلو اور ماش کی دال 3 روپے 29 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔

install suchtv android app on google app store