فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ

 فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ فائل فوٹو فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ

 پشاور ہائی کورٹ نے خیبر پختونخوا کے صارفین سے بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (ایف پی اے) کی وصولی پر حکم امتناع جاری کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور ہائی کورٹ میں شہری نے درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا کہ خیبرپختونخوا کے صارفین سے بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (ایف پی اے) کی وصولی غیر قانونی ہے۔

درخواست گزار نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے صارفین کو ہائیڈور الیکٹرک پاور جنریشن کی بجلی مل رہی ہے اور کے پی اس میں خود کفیل ہے، کے پی اضافی بجلی ملک کے دیگر حصوں کو دے رہا ہے، دیگر ذرائع سے بجلی پیدا کرنے پر فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ لاگو ہوتا ہے۔
عدالت نے شہری کی درخواست پر اسٹے آرڈر جاری کرتے ہوئے اداروں کو بجلی کے بلوں میں خیبرپختونخوا کی حد تک فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی وصولی سے روک دیا۔

 

install suchtv android app on google app store