مہنگائی کا جن بے قابو، گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 400 روپے اضافہ

  گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 400 روپے اضافہ فائل فوٹو گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 400 روپے اضافہ

لاہور سمیت تمام بڑے شہروں میں ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو گرام کا اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 400 روپے اضافہ کردیا گیا۔

آل پاکستان ایل پی جی ایسویسی کے چیئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق پہاڑوں اور دور دراز دیہاتی علاقوں میں 280 روپے جبکہ بڑے شہروں 250 فی کلو میں فروخت جاری ہے۔

ایل پی جی وافر مقدار میں موجود ہے راستوں کی بندش کو جواز بنا کر بلا جواز قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب اوگرا کی جانب سے ماہ اگست کی فی کلو 218 روپے اور گھریلوں سیلنڈر کی قیمت 2571 مقرر کی ہے جبکہ بین الااقوامی مارکیٹ میں بھی ستمبر 2022 میں ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا امکان ہے۔

قبل ازیں گزشتہ روز ایل پی جی کی قیمت میں20 روپے فی کلو گرام کا اضافہ کیا گیا تھا، جس کے بعد گھریلو سلینڈر کی قیمت 250 تک بڑھی تھی۔

install suchtv android app on google app store