انٹربینک میں ڈالر مزید 3 روپے 49 پیسے سستا ہوگیا

انٹربینک میں ڈالر مزید 3 روپے 49 پیسے سستا ہوگیا فائل فوٹو

انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایف اے پی) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، صبح 9 بج کر 39 منٹ تک، مقامی کرنسی 3 روپے 49 پیسے ، یا 1.61 فیصد اضافے کے ساتھ ڈالر کے مقابلے میں 212 روپے پر ٹرید کر رہی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرپرسن ملک بوستان نے روپے کی قدر میں اضافے کی وجہ آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کی اطلاعات اور سعودی عرب کی جانب سے امدادی پیکج میں مزید اضافے کو قرار دیا۔

 

انہوں نے مارکٹ میں تیزی کی وجہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل کے اعلان کے ساتھ ساتھ آئی ایم ایف کے لیٹر آف انٹنٹ کو بھی قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ مارکیٹ پرامید ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے جلد پروگرام بحال ہوگا جس کے تحت ہونے والی ادائیگی سے ملک کے زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گا۔

فاریکس ایسوسی ایشن کے چیئرپرسن نے مزید کہا کہ ڈالر کی اصل قیمت 190 اور 200 کے درمیان ہونی چاہیے تھی لیکن مارکیٹ میں قیاس آرائی کرنے والوں نے معاشی معاملات اور ملک کے دیوالیہ پن کے خطرات و خدشات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مصنوعی طور پر اس کی قیمت میں اضافہ کیا۔

 

install suchtv android app on google app store