پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزیراعظم کو ارسال

پیٹرولیم مصنوعات فائل فوٹو پیٹرولیم مصنوعات

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے نئی سمری وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کو ارسال کردی ہے۔

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے قیمتوں میں ردو بدل کی سفارشات اوگرا کو بھیجی گئی تھیں، جس کے بعد اوگرا کی جانب سے سمری وزیراعظم کو ارسال کردی گئی ہے۔ نئی سمری کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 روپے 48 پیسے فی لٹر تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

بھیجی گئی سمری میں 16 اگست سے پیٹرول 16 روپے 48 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافے کا بھی امکان ہے۔

سمری میں مٹی کا تیل 1 روپیہ 61 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے۔ نئی قیمتوں کا اعلان وزارت خزانہ یوم آزادی کے ایک روز بعد 15 اگست کو کرے گی۔

 

install suchtv android app on google app store