ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

سونا فائل فوٹو سونا

ملک میں ایک بار پھر سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2700 روپے کم ہوکر 1 لاکھ 39 ہزار روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 2315 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 19 ہزار 170 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالر کم ہوکر 1790 ڈالر فی اونس ہے۔

install suchtv android app on google app store