یورپی یونین کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں: وزیر خزانہ

مفتاح اسماعیل فائل فوٹو مفتاح اسماعیل

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اور جی ایس پی پلس کی پیشرفت پر بات چیت ہوئی، ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر روشی ڈالنے کے ساتھ حکومتی پالیسیوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کے ساتھ مظبوط دوطرفہ باہمی اور تجارتی تعلقات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ محصولات برآمدات میں اضافہ اور ترسیلات بڑھانا حکومتی ترجیحات ہیں، توانائی کے شعبے میں استحکام لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

یورپی یونین کی سفیر نے حکومتی معاشی اصلاحات کے جاری پروگرام کو سراہا جبکہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے یورپی یونین کے سفیر کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

install suchtv android app on google app store