ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری

ڈالر فائل فوٹو ڈالر

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 2 روپے 29 پیسے اضافہ ہوا ہے۔

بدھ کے روز کاروبار کے آغاز پر امریکی ڈالر کے سامنے روپے کی قدر میں بہتری دیکھنے میں آئی اورانٹربینک میں ایک ڈالر 221 روپے 50 پیسے پر آگیا۔

جمعہ کے روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 224 روپے 4 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری طرف پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100انڈیکس میں 639پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے،کاروبار کےدوران انڈیکس 42ہزار735پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا ہے

install suchtv android app on google app store